پرائس کنٹرول میکنزم پر عملدرآمد کی آڑ میں کرپشن کا انکشاف

پرائس کنٹرول میکنزم پر عملدرآمد کی آڑ میں کرپشن کا انکشاف

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)انٹیلی جنس ادارے کی جانب سے سرگودھا میں پرائس کنٹرول میکنزم پر عملدرآمد کی آڑ میں کرپشن اور جعلسازی کے نئے انداز کا انکشاف کرتے ہوئے۔۔۔

 رپورٹ صوبائی و ڈویژنل حکام کو ارسال کر دی جس کے مندرجات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سرگودھاسمیت دیگر تحصیلوں کے اے سی دفاتر میں کام کرنیوالے سپرنٹنڈنٹ، پرسنل اسٹنٹس اور دیگر کیڈر کے ملازمین نے افسران کی کمزور گرفت کے باعث بڑے گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں سے سا ز باز کر رکھی ہے ، سٹاکسٹوں کی انسپکشن سے قبل انہیں آگاہ کرد یا جاتا ہے قابل ذکر امر یہ ہے کہ چھوٹے دوکانداروں اور خوانچہ فروشوں سے وصولیاں کرنے کیلئے جعلی رسید بکیں بنا رکھی ہیں ،سرکاری ریکارڈ میں معمولی رقوم ظاہر کر کے وصول کئے گئے بھاری جرمانے ہڑپ کر لئے جاتے ہیں،ماتحت اہلکارپہلے تمام بازاروں کا چکر لگاتے ہیں اور جو ریڑھی بان اس سے تعاون نہیں کرتا کچھ دیر بعد ہی اسے تین سے پانچ ہزار روپے جرمانہ کر دیا جاتا ہے جبکہ اس حوالے سے فیلڈمیں کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں، رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہر اہلکار ماہانہ پانچ سے دس لاکھ روپے اس مد میں کرپشن کر رہا ہے ،یہی عملہ اپنے اے سی صاحبان اورپرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی غلط رہنمائی کرتا ہے ،کیونکہ افسران کمروں سے زیادہ نہیں نکلتے ،اس امر کی بھی نشاندہی کی گئی یہ ملازمین کی ایک ہی سیٹ پر تعیناتی کو پانچ سے دس سال ہو چکے ہیں مگر کوئی بھی آفیسر انہیں سیٹوں سے تبدیل نہیں کر سکا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں