ہمراہ تمام سٹیک ہولڈرز کو پیج پر اکٹھا ہونا ہوگا ،عبدالستار گجر

ہمراہ تمام سٹیک ہولڈرز کو پیج پر اکٹھا ہونا ہوگا ،عبدالستار گجر

سرگودھا(دنیا فورم)ضلعی چیئرمین سیاسی امور کمیٹی جمعیت علماء اسلام چوہدری عبدالستار گجر نے دنیا فورم میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک پاکستان کو ہمارے بزرگوں نے بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کیا۔

پاکستان میں اس وقت تمام سٹیک ہولڈرز کو پیج پر اکٹھا ہونا ہوگا،ملک پاکستان ہمارے لئے نعمت ہے ،جو اس میں کفرانے نعمت کررہا ہیں،ان کی عقل کا علاج کروایا جانا ضروری ہیں،اس وقت بدقسمتی سے تمام سٹیک ہولڈرز اور ادارے تقسیم ہے ،عوام نہیں چاہتی پارلمنٹ،بیورو کریسی اور جوڈیشری تقسیم ہو،اس ملک میں ایک ادارہ بچا جس میں ڈسپلن نام کی کوئی چیز ہے ، اس کو بھی عالمی سازش کے تحت متنازعہ بنایا جارہا ہے ،ہمیں ایک قوم اس ناطے ریاست اور تمام اداروں کو ایک پیج پر آکر اس ملک کی ترقی کے لئے زراعت،ائی ٹی کے میدان میں انقلاب لاکر 65 فیصد نوجوانوں کو ترجیج دینا ہوگی۔ اگر اس سے ہٹ کر کوئی کچھ کررہا تو وہ اس قوم اور ملک کا وفادار نہیں،ریاست اور قوم پہلی ترجیح ہونی چاہیے ،تمام ادارے ملک کی معاشی،سیاسی اور سماجی طور پر خدمت کے لئے ایک ہو،کوئی بھی ادارہ عوام کو قبول نہیں وہ ہی اول نمبر ہوگا جو عوامی خدمت کرے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں