فلورا فیسٹیول :کالے خان کا فن کامظاہرہ،شرکا جھومتے رہے

 فلورا فیسٹیول :کالے خان کا فن کامظاہرہ،شرکا جھومتے رہے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)پی ایچ اے سرگودھا کے زیر اہتمام جشن بہاراں کی مناسبت سے جاری سالانہ فلورا فیسٹیول 2024ء کی تقریبات کے چھٹے روز پنجاب کے علاوہ ملکی کے دیگر صوبوں سے بھی لوگوں کی۔۔۔

 اکثریت فیملیز کے ساتھ فیسٹیول میں شامل ہوئی اور پی ایچ اے کے پلیٹ فارم سے شاندار فیملی فیسٹیول کے انعقاد اور لوگوں کو پر تحفظ ماحول میں تفریحی سرگرمیوں کی فراہمی کے حوالہ سے پی ایچ اے کی عملی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ڈی جی پی ایچ اے توقیر حیدر کاظمی اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ فیسٹیول کا دورانیہ بڑھا کر عوام کو تفریحی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھا جائے ،میلہ کے میوزیکل شو کے دوران استاد نصرت فتح علی خان کے شاگرد استاد کالے خاں اور ہمنوا نے فن گائیگی کا جادو بکھیرتے ہوئے لوگوں کو جھومنے پر مجبور کر دیا، قبل ازیں فن گائیگی میں منفرد مقام کے حامل سلطان سکندر سلطانی ڈھولی، دلاور رحمن، ثاقب علی شیر، کاشف علی، آغاز مہروز اور دیگر نے اپنی فنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور لوگ فرمائش کے ساتھ گیت سنتے رہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں