چو دھری محمد اسلم باجوہ مرحوم فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ سعید گولڈ الیون نے جیت لیا

چو دھری محمد اسلم باجوہ مرحوم فلڈ  لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ سعید  گولڈ الیون نے جیت لیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)چودھری محمد اسلم باجوہ مرحوم فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد 79 شمالی سرگودھا میں ہوا۔

 چوہدری جابر عباس وڑائچ، احمد بلال گوندل کی زیر سرپرستی کھیلے گئے اس ٹورنامنٹ میں میں ضلع بھر سے 12 ٹیموں نے شرکت کی، ٹورنامنٹ میچز کو دیکھنے کے لئے شائقین کی بڑی تعداد نے شریک ہوئی ،فائنل میچ پی ایف الیون اور سعید گولڈ الیون کے مابین کھیلا گیا، سعید گولڈ الیون نے ٹاس جیت کر جارحانہ کھیلتے ہوئے پانچ اوورز میں74بنائے ،جس کے جواب میں پی ایف الیون کی ٹیم 60رنز پر آؤٹ ہوگئی، مہمانان خصوصی محمد عمران جٹ،ملک مناظر حسین اعوان، چوہدری فہد لطیف باجوہ،چوہدری نقیب اصغر باجوہ، چوہدری ذیشا ن حیدر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد پر انتظامی کمیٹی کو مبارک باد دی فائنل جیتنے اور رنر اپ ٹیم کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں