ریلوے روڈ سے ملحقہ پوش علاقے میں سیوریج کا پانی جمع

ریلوے روڈ سے ملحقہ پوش علاقے میں سیوریج کا پانی جمع

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)حکام بالا کی عدم دلچسپی ریلوے روڈ سے ملحقہ پوش علاقے کی گلیاں سیوریج کے گندہ پانی کی وجہ سے جھیلوں کا منظر پیش کررہی ہیں۔۔۔

جس کی وجہ سے نہ صرف حادثات میں روز با روز اضافہ سے علاقہ کے مکینوں میں اضطراب پایاجا رہا ہے بلکہ لوگوں کو آمدو رفت اور نمازیوں کو مسجد میں جانے کیلئے شدید مشکلات کا سامنا ہے ، گندہ پانی نکاسی آب کا بندو بست نہ ہونے کی وجہ لوگوں کے گھروں میں داخل ہو نے سے مکانوں کے گرنے کے خدشات لا حق ہو چکے ہیں اور موذی امراض کے پھیلنے کا خدشہ بھی بڑھ گیا ہے مساجد کو جانے والی گلیوں کو بھی گندے پانی نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، متعدد شکایات کے باوجود انتظامیہ کی جانب سے نوٹس نہیں لیا جا رہا، اہل علاقہ نے کمشنر و ڈپٹی کمشنر کو فوری طور پر اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں