صوبہ میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے، شازیہ بانو

صوبہ میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے، شازیہ بانو

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن شعبہ خواتین کی ضلعی جنرل سیکرٹری شازیہ بانو نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی دن رات کوششوں سے صوبہ میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے۔

 صوبائی حکومت میاں نواز شریف کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے عوامی خدمت کا فریضہ احسن طریقے سے انجام دے رہی ہے، وزیراعلی نے عوام سے جو وعدے کئے تھے انہیں ہر صورت پورا کیا جا ئے گا، صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ عوام کا معیار زندگی بلند ہو ،اس وقت پاکستان کو جن چیلنجز کا سامنا ہے ان سے نمٹنے کیلئے بحیثیت قوم ہمیں متحد ہو نا ہو گا، تمام سیاسی جماعتوں، اداروں اور اسٹیک ہولڈرز کو ہر قسم کے اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر اجتماعی سوچ کو فوقیت دینا ہو گی، تاکہ اقوام عالم میں ہم اپناکھویا ہوا مقام حاصل کر سکیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں