آل پاکستان فٹ بال چیمپئن شپ یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب نے جیت لی

آل پاکستان فٹ بال چیمپئن شپ  یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب نے جیت لی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)یونیورسٹی آف سرگودھا میں منعقدہ آل پاکستان فٹ بال چیمپئن شپ اختتام پزیر ہو گئی۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام منعقدہ آل پاکستان فٹ بال چیمپئن شپ کی میزبانی کے فرائض ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس یونیورسٹی آف سرگودھا نے سر انجام دیے جس میں پاکستان بھر کی16جامعات کی فٹ بال ٹیموں نے شرکت کی اور ٹرافی اپنے نام کرنے کیلئے پُرجوش کھیل کا مظاہرا کیا۔ فٹ بال چیمپئن شپ کا فائنل یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب لاہور اور پنجاب یونیورسٹی لاہور کے درمیان کھیلا گیا۔ یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب نے شاندار کھیل کا مظاہرا کرتے ہوئے چیمپئن شپ اپنے نام کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں