ایم پی اے چو دھری منصور اعظم کا پھلروان کا دورہ

ایم پی اے چو دھری منصور اعظم کا پھلروان کا دورہ

پھلروان(نمائندہ دنیا)ایم پی اے چو دھری منصور اعظم سندھو نے پھلروان کا دورہ کیا تفصیلات کے مطابق پھلروان کے مسائل اور انکے حل کیلئے گزشتہ روز ایم پی اے پی پی 72 منصور احمد سندھو نے پھلروان کا دورہ کیا۔

 جہاں چوہدری ندیم چوہان کی رہائش گاہ پر مختلف مکتبہ فکر کے افراد اور اہلیان پھلروان سے ملاقات کی۔ اپنے دورہ کے دوران چوہدری منصور احمد سندھو نے علامہ اقبال چوک میں پودہ لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں ایم پی اے کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز غریب آدمی کو ریلیف دینے کے لیے کوشاں ہے پنجاب میں آٹے کی قیمت بیس کلو تھیلا 500 روپے کم کیا گیا اور16 روپے روٹی کا ریٹ مقرر کیا ہے ۔ انشاء اﷲ جلد مزید ریلیف بھی دیا جاے گا۔ بعد ازاں انہوں نے نکاسی آب کے حوالے سے بلدیہ پھلروان کے عملے سے مشاورت کی اور بلدیہ عملے کے ہمراہ تمام نالوں کو چیک کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں