جانوروں کے انخلائ کا آپریشن آج سے دوبارہ شروع

جانوروں کے انخلائ کا آپریشن آج سے دوبارہ شروع

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)کمشنر سرگودہا ایڈسٹریٹر بلدیہ محمد اجمل بھٹی کی ہدایت پر جانوروں کے شہر سے باہر انخلا کے لیے گوالوں کی استدعا پر عارضی طور پر روکا جانے والا آپریشن آج سوموار سے پھر شروع کیا جائے گا۔

 ذرائع کے مطابق کمشنر سرگودہ کی ہدایت پر گزشتہ ہفتے جانوروں کو شہر سے باہر نکالنے کے لیے میونسپل کارپوریشن سرگودھا نے کاروائی کرتے ہوئے تین روز کے دوران 28 جانوروں کو اپنے قبضے میں لے لیا تھا بعدازاں گوالوں کی تحریری استدعا اور اور ان کی جانب سے دیئیجانے والے بیان حلفی کے بعد جانور واپس کر کے اتوار تک اپنے جانور بلدیہ کی حدود سے باہر نکالنے کی مہلت دی تھی جو اتوار کی رات پوری ہو گئی ہے نا وہ اج سے پھر جو جانور شہر میں نظر ائیں گے بلدی عملہ پکڑ کر اپنے قبضے میں لے لے گا بعد میں ان جانوروں کو فروخت کر ہونے والی امدن ادارے کے خزانے میں جمع کرا دی جائے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں