ستھرا پنجاب پروگرام: ریکوری میں سستی کرنے والوں کو آخری وارننگ

ستھرا پنجاب پروگرام: ریکوری میں سستی کرنے والوں کو آخری وارننگ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ریکوریوں میں سستی کا مظاہرہ کرنیوالوں کو آخری وارننگ دیدی گئی۔

 ڈپٹی ڈائریکٹر بابر شہزاد رانجھا نے بتایا کہ رورل ایریاز میں ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی، تجاوزات کے خاتمہ اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے حکومتی گائیڈ لائن کے مطابق اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر عملدرآمد کی رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال کی جا رہی ہے تاہم ریکوری کے حوالے سے محکمہ ریونیو کے عدم تعاون کی وجہ سے ابتدائی مشکلات ہیں جن کے حل اور ریکوری کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس ضمن میں متعلقہ فیلڈ عملے کو حتمی وارننگز جاری کرتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز لوکل گورنمنٹ کو ٹاسک دیا گیا ہے کہ اس سلسلہ میں کارکردگی بہتر نہ بنانے والوں کے نام فوری طور پر ارسال کئے جائیں ان کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں