پری مون سون، اربن فلڈ سے نمٹنے کیلئے اقدامات فوٹو سیشن تک محدود، خطرات بڑھ گئے

پری مون سون، اربن فلڈ سے نمٹنے کیلئے اقدامات فوٹو سیشن تک محدود، خطرات بڑھ گئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)میٹروپولیٹن کارپوریشن اور دیگر بلدیاتی اداروں کی جانب سے پری مون سون، اربن فلڈ کے حوالے سے فرضی اقدامات فوٹو سیشن تک محدود، بیشتر آبادیاں نظر انداز ہونے سے اربن فلڈ کے خطرات بڑھ گئے، جبکہ وسائل کا غیر مناسب استعمال باعث تشویش بن کر رہ گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے پری مون سون اور پری فلڈ کے حوالے سے انتظامیہ کو قبل از وقت اقدامات اٹھانے کی ہدایت جاری کر رکھی ہے تاکہ شہریوں کو کسی بھی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے جس پرکارپوریشن کے سی او کے کہنے پر سپروائزرحضرات مختلف علاقوں میں ڈی سلٹنگ کے حوالے سے ورکرز کو مین ہولز میں داخل کر کے تصاویر بنونے کے ساتھ ساتھ دیگر اقدامات کے بھی فوٹو سیشنز کرواکرسب اچھا کی رپورٹ تیارکرنے میں مصروف ہیں،جبکہ بیشتر علاقوں میں بالخصوص سیوریج کا نظام بدستور لوگوں کیلئے وبال جان بنا ہوا ہے۔ اس حوالے سے جاری کانٹی جنسی پلان پر عملدرآمد ،ایمرجنسی آلات کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن ،خطرناک اور حساس علاقو ں انسپکشن ،خطرناک بلڈنگز کی تعمیر نو اورڈی سلٹنگ سمیت دیگر تیاریوں کے حوالے سے کاغذی عملدرآمد پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلی  پنجاب مریم نواز شریف سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ فوری طور پر ممکنہ سیلاب نمٹنے کے لئے اقدامات مکمل کئے جائیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں