گندم کی مقرر کردہ قیمت پر خریداری شروع کی جائے :حافظ جاوید

 گندم کی مقرر کردہ قیمت پر خریداری شروع کی جائے :حافظ جاوید

کندیاں(نمائندہ دنیا)حکومت کسان کش پالیسیوں سے باز آجائے گندم کی مقرر کردہ سرکاری قیمت پر خریداری شروع کی جائے ایک ارب ڈالر کی گندم درآمد کرنے والے مافیا کو بے نقاب کرکے عبرتناک سزا دی جائے ۔۔

ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی ضلع میانوالی حافظ جاوید اقبال ساجد نے کیا ہے انہوں نے کہا کہ آج اگر حکومت نے کسان سے گندم نہ خریدی تو خدشہ ہے کہ اگلے سیزن میں کسان گندم کاشت نہیں کرے گا اور ملک گندم کے بحران کا شکار ہو جائے گا انہوں نے کہا کہ حکومت کا یہ اقدام گندم مافیا کے ہاتھ مضبوط کرنے کا باعث بن رہا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت زرعی مداخل کو بھی سستا کرے ان پر ٹیکسوں کا خاتمہ کرے اور بلیک مارکیٹنگ کا سدباب کرے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی طرف سے ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز پر احتجاجی کیمپوں کا مقصد حکومت کو آنے والے حالات اور خطرات سے آگاہ کرنا ہے انہوں نے کہا اگر آج حکومت نے کسانوں کے مطالبات نہ مانے تو مستقبل میں ملک نہ صرف گندم کی قلت کا شکار ہوگا بلکہ زرعی شعبہ مکمل طور پر تباہی کا شکار ہوجائے گا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں