کرپٹ حکمرانوں نے ملک مقروض ،کنگال کر دیا:ملک احمد خان

کرپٹ حکمرانوں نے ملک مقروض ،کنگال کر دیا:ملک احمد خان

کندیاں(نمائندہ دنیا)اپوزیشن لیڈر و چیرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچرنے کہا کہ اس مُلک کو کرپشن کے یرقان میں مبتلا کرنیوالے کرپٹ حکمرانوں نے پاکستان کو مقرو ض اورکنگال کردیا ہے ۔۔

پُوری قوم قرضوں اورغربت بے روزگاری کے چنگل میں گھری ہوئی ہے لیکن ان کی عیاشیاں ختم ہونے کانام نہیں لیتی ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈال کے فارم 47کے ذریعے شکست خوردہ لوگوں کوجتوا کے تخت لاہورپرقابض ہونے والی وزیراعلیٰ اب سترستر سرکاری گاڑیوں کے شاہانہ پروٹوکول میں جاکر پنک گیموں کے افتتاح کرنے میں مصروف ہیں جبکہ غریب کسان گندم کی فصل نہ خریدنے پرملک بھر میں سراپا احتجاج ہیں گزشتہ روزاحتجاجی کسانوں کے وفد سے ملاقات کے دوران اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچرنے کہاحکمران اشرافیہ کے پاس غریب کسانوں سے گندم خریدنے کے لئے رقم نہیں اوراپنی عیاشیاں اور شاہی پروٹوکول پر قومی خزانے سے کروڑوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں