کندیاں ‘ مسافروں کیلئے قائم مسافر خانہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار

کندیاں ‘ مسافروں کیلئے قائم مسافر خانہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار

کندیاں(نمائندہ دنیا)کندیاں موڑ پر مسافروں کیلئے قائم مسافر خانہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار، مسافر سخت سردی اور گرمی میں کھلے آسمان کے نیچے کھڑے ہونے پر مجبور ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ ‘ میانوالی،ملتان روڈ پر کندیاں موڑ پر قائم اکلوتا مسافر خانہ تعمیر ومرمت اور مناسب دیکھ بھال نا ہونے کے باعث گھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگا ہے۔۔

 سڑک کا لیول اونچا ہونے سے مسافر خانہ کی عمارت کئی فٹ نیچے ہو چکی ہے مسافر خانہ بارشی پانی سے کئی کئی ہفتے بھرا رہتا ہے مسافرخانہ کی مناسب دیکھ بھال ناہونے کی وجہ سے بچھوؤں اور سانپوں نے عمارت کو اپنا مسکن بنا لیا ہے مسافروں کے لئے سخت موسمی حالات میں بیٹھنے کیلئے کوئی جگہ موجود نہ ہے شہریوں کی جانب سے NHA اور محکمہ ہائی وے افسران کو تحریری درخواست جمع کروانے کے باوجود کوء عملی اقدام دیکھنے میں نہیں آیا شہریوں نے حکام بالا سے ایم ایم روڈ پر کندیاں موڑ پر قائم مسافر خانے کی تعمیر و مرمت کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں