سرکاری‘ پرائیویٹ سکولز‘کالجز میں ناقص اشیا کی فروخت

سرکاری‘ پرائیویٹ سکولز‘کالجز میں ناقص اشیا کی فروخت

کندیاں( نمائندہ دنیا )کندیاں اور گردونواح میں قائم سرکاری اور پرائیویٹ سکولز،کالجز میں ٹک شاپس پر کھانے پینے کی ناقص غیر میعاری اشیاء کو استعمال کرنے سے بچے بیمار ہونے لگے۔۔

محکمہ فوڈ اتھارٹی سے نوٹس لینے کا مطالبہ ،کندیاں اور گردونواح میں قائم سرکاری اور پرائیویٹ سکولز، کالجز میں قائم ٹک شاپس پر بچوں کے کھانے پینے کیلئے ناقص اور غیر معیاری اشیا فروخت کی جارہی ہیں ان چیزوں کے کھانے سے بچے موذی امراض میں مبتلا ہورہے ہیں میانوالی فوڈ اتھارٹی حکام نے سکولز،کالجز انتظامیہ کو بچوں میں بیماریاں بانٹنے کی کھلی اجازت دے رکھی ہے شہریوں نے ڈی سی میانوالی اور محکمہ فوڈ اتھارٹی حکام سے سرکاری اور پرائیویٹ سکولز،کالجز میں قائم ٹک شاپس میں موجود اشیا خوردونوش کا معیار چیک کرنے اور غیر میعاری ناقص اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں