مسئلہ فلسطین پر دو ٹوک موقف اختیار کرنا ہو گا :بلال طارق

مسئلہ فلسطین پر دو ٹوک موقف اختیار کرنا ہو گا :بلال طارق

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب کے نائب ناظم اور ضلع خوشاب کی ہر دلعزیز مزۃبی و سماجی شخصیت میاں بلال طارق نے کہا کہ مسئلہ فلسطین سنگین صورت اختیار کرتا جا رہا ہے جہاں اب تک 35 ہزار شہدا کو دفن کیا چکا ہے ۔۔

اورحقوق انسانی کے علمبردار کا کردار کھل کر سامنے آ رہا ہے ۔ میڈیا  سے بات چیت کے دوران نے فلسطین میں اسرائیلی جارحیت اور حقوق انسانی کے علمبردار کے کردار کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی بربریت کے شکار مظلوم فلسطینی اب تک 35 ہزار شہدا کو دفن کر چکے ہیں اور وہ عالم اسلام کی طرف مسئلہ پر آواز اٹھانے کے لئے نظریں جمعے بیٹھے ہیں اور دنیا میں حقوق انسانی کے دعویدار امریکہ کا کردار مشکوک ہو چکا ہے جس نے دنیا میں پہلا ایٹم بم استعمال کیا اور افغانستان سے شکست کھا کر بھاگنے پر مجبور ہو گیا۔اس لئے امریکہ کو سپر پاور تسلیم کرنے کی بجائے مسلم ممالک کو متحد ہو کر مسئلہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر پر اپنا دو ٹوک موقف اختیار کر کے اعلان جہاد کرنا ہو گا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں