صوبائی وزیر معدنیات کل مائینز لیبر ویلفیئر گرلزہائی سکول کا افتتاح کرینگے

صوبائی وزیر معدنیات کل مائینز لیبر  ویلفیئر گرلزہائی سکول کا افتتاح کرینگے

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )صوبائی وزیر معدنیات پنجاب سردار شیر علی گورچانی ممبر قومی اسمبلی ملک شاکر بشیر اعوان کے ہمراہ 6مئی 2024 بروز پیر صبح 10بجے مائینز لیبر ویلفیئر گرلزہائی سکول کٹھہ مصرال ضلع خوشاب کا افتتاح کرینگے ۔۔

بعد ازاں وہ ایم ایل ڈبلیو ہسپتال خوشاب ، مائینزسیمپل ٹیسٹنگ لیبارٹری خوشاب اور مائینزریسکیو اینڈ سیفٹی اسٹیشن خوشاب کا دورہ کرینگے اس موقع پر وہ ایم ایل ڈبلیو کمپلیکس خوشاب میں آراو پلانٹ کا بھی افتتاح کرینگے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں