اپریل میں ریسکیو کنٹرول روم کو 9379ٹوٹل کالز موصول

 اپریل میں ریسکیو کنٹرول روم کو 9379ٹوٹل کالز موصول

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر حافظ عبدالرشید کہا ہے کہ ریسکیو سٹاف ٹریفک حادثات اور قدرتی آفات کے متاثرین کو طبی امداد مہیا کرنے۔۔

 اور انھیں ہسپتال منتقل کرنے کیساتھ ساتھ مریضوں کو چھوٹے ہسپتالوں سے بڑے ہسپتالوں تک پہنچانے کیلئے بھی اپنا بھرپور کردار ادا کررہا ہے ۔ گزشتہ ماہ میں ریسکیو کنٹرول روم کو 9379ٹوٹل کالز موصول ہوئیں جن میں سے 2652ایمرجنسی کالز تھیں جن میں پنجاب ایمرجنسی سروس نے اپنا رسپانس ٹائم برقرار رکھتے ہوئے 2592متاثرہ لوگوں کو ریسکیو کیا تفصیلات بتاتے ہوئے ڈسٹرکٹ آفیسر انجینئر حافظ عبدالرشید نے کہا کہ گزشتہ ماہ میں 376روڈٹریفک کے حادثات، 1905میڈیکل کی ایمرجنسیز،22 آتشزدگی کے واقعات،42 کرائم کے واقعات اور 307دیگر ایمرجنسیز ڈیل کی گئیں جن میں کام کرتے ہوئے چوٹ لگنے ، اونچی جگہ سے گرنے وغیرہ کی ایمرجنسیز شامل ہیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں