مدثر ممتاز ہرل اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ تعینات

 مدثر ممتاز ہرل اسسٹنٹ کمشنر  بھیرہ تعینات

بھیرہ(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ حاکم خان کو راولپنڈی سٹی کا اسسٹنٹ کمشنر جبکہ سانگلہ ہل سے مدثر ممتاز ہرل کو اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ تعینات کیا گیا ہے ۔۔

تحصیل بار بھیرہ کے صدر چو دھری محمد انور بولا ایڈووکیٹ نے بھیرہ سے تبدیل ہونے والے اے سی حاکم خان کی خدمات کے اعتراف میں بار کی طرف سے انہیں شیلڈ پیش کی حاکم خان بھیرہ میں اپنی تعیناتی کے دوران عوامی بھلائی کے کاموں میں پیش پیش رہے اور سائل کی ہمیشہ دلجوئی کر کے اس کے مسلہ کو حل کیا بطور ایڈمنسٹریٹر بلدیہ بھیرہ انہوں نے شہر میں صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنانے اور تجاوزات خاتمہ کی کوششیں بھی جاری رکھیں۔ 

 

 

عوام کو فضائی الودگی سے بچانے اور اکسیجن کی فراہمی کیلئے شہر میں زیادہ سے زیادہ شجرکاری کی اور پودوں کی دیکھ بھال کے لیے عملہ کی ڈیوٹی بھی لگائی وہ ذندگی کے ہر شعبہ میں یکساں مقبول رہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں