ڈی پی او کا رات گئے تھانہ سٹی سرگودھا کا سرپرائز وزٹ

 ڈی پی او کا رات گئے تھانہ سٹی سرگودھا کا سرپرائز وزٹ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے رات گئے تھانہ سٹی سرگودھا کا سرپرائز وزٹ کیا، ڈی پی او نے دوران وزٹ فرنٹ ڈسک، حوالات،محرر آفس، تھانہ کا آن لائن اور مینول ریکارڈ کا معائنہ کیا۔

 فرنٹ ڈیسک پر دی گئی درخواستوں اور زیر تفتیش مقدمات کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے تھانہ کی بلڈنگ اور صفائی کو بھی چیک کیا اور تھانہ کو SIPS پروٹوکول کے مطابق رکھنے کی ہدایات بھی جاری کیں ڈی پی او نے تھانہ کے سٹاف کو عوام کے ساتھ اچھے اخلاق اور شکایات پر بروقت قانونی کاروائی اور عوام کے لئے ہر ممکن آسانیاں فراہم کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں