بچوں کے ساتھ جنسی ہراسگی کے واقعات تھم نہ سکے

بچوں کے ساتھ جنسی ہراسگی کے واقعات تھم نہ سکے

پھلروان (نمائندہ دنیا)بچوں کے ساتھ جنسی ہراسگی کے واقعات تھم نہ سکے ،حصول علم کیلئے مدرسہ جاتے ہوئے 11سالہ طالب علم سے زیادتی کرنیوالا ملزم تھانہ پھلروان پولیس نے گرفتار کر لیا۔

 ریلوے اسٹیشن پھلروان کے نزدیک 11سالہ مدرسہ کے طالب علم سے زیادتی کرنے والا ملزم ایک گھنٹے میں پھلروان پولیس نے گرفتار کر لیا۔ ملزم عبدالحمید نے 11سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کی اور فرار ہو گیا جسے مقامی پولیس نے ایک گھنٹہ میں ہی ملزم کو گرفتار کر لیا گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا ڈاکٹر اسد نے کہا گرفتار ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ، عورتوں اور بچوں کے ساتھ جنسی ہراسگی و تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں