2روزہ مفت ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس تربیتی ورکشاپ ہو گی

2روزہ مفت ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل  انٹیلی جنس تربیتی ورکشاپ ہو گی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر سرگودہا ڈویژن محمد اجمل بھٹی کا پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے اہم اقدام میونسپل کارپوریشن اور ایٹم کیمپ کے باہمی اشتراک سے دو روزہ مفت ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس تربیتی ورکشاپ کروائی جائے گی۔

ورکشاپ 25 اور 26 مئی کو سرگودہا میں ہوگی جس کے لیے رجسٹریشن کا عمل شروع کر دیا گیا ہے ۔ ورکشاپ کا مقصد سرگودھا کے نوجوانوں کو ڈیٹا کلیکشن، ڈیٹااینالیٹکس، ڈیٹا ویڑولائزیشن اور اے آئی ٹولز کی تربیت دینا ہے ۔ میونسپل کارپوریشن سرگودھا کی جانب سے کامیاب امیدواروں کو بامعاوضہ انٹرن شپ یا جز وقتی کام کے لیے لوپ میں رکھے گا۔ تربیتی ورکشاپ میں حصہ لینے کے لیے کمپیوٹر سائنس، IT، اور کاروبار میں جنہوں نے 2020 سے 2024 کے درمیان گریجویشن کیا ہوضروری ہے خواہشمند طلباء و طالبات www.atomcamp.com/upskill-sargodha پر اپنی رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں