فوڈ اتھارٹی کی کا ررائی ، 3ہزار 320 کلو ملاوٹی مرچیں برآمد

فوڈ اتھارٹی کی کا ررائی ، 3ہزار 320 کلو ملاوٹی مرچیں برآمد

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) فوڈ اتھارٹی کی اندرون شہر بلاک 29 میں بڑی کارروائی، 3ہزار 320 کلو ملاوٹی مرچیں برآمد کر کے تلف کر دی گئیں۔

فوڈ اتھارٹی کو خفیہ اطلاع ملنے پر بلاک 29 میں موجود ایک گھر پر چھاپے جہاں ملاوٹی مرچیں تیار کی جارہی تھیں، مرچوں کو موقع پر اور لیب دونوں میں چیک کیا گیا مرچوں میں رنگ کی ملاوٹ کی جا رہی تھی۔ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر دیا گیاترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر صوبے بھر میں ملاوٹی مرچوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں