سرگودھا میں سالڈویسٹ کمپنی کیلئے سمری تیار

سرگودھا  میں  سالڈویسٹ  کمپنی  کیلئے  سمری  تیار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر ذیشان رفیق نے بتایا کہ سرگودھا میں سالڈ ویسٹ کمپنی کی سمری تیار کر لی گئی ہے ۔۔

اور صوبائی کابینہ کے اگلے اجلاس میں اس کو منظوری کیلئے پیش کیا جائیگا۔ ورلڈ بینک کے اشتراک سے پنجاب کے 16 مختلف شہروں میں جاری فراہمی ونکاسی آب کے منصوبے مارچ میں مکمل ہو جائینگے جبکہ دوسرے مرحلے میں سرگودہا کو بھی شامل کیاجارہاہے ۔ان کا مزید بتانا تھا کہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پر نئے منصوبے شروع کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی آئندہ پانچ کلو میٹر سے زائد کی سڑک سی اینڈ ڈبلیو ا ور پانچ کلو میٹر سے کم کی سڑک لوکل گورنمنٹ بنائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب کے ہر دیہات میں ورلڈ بینک کے تعاون سے واٹر سپلائی اورسیوریج سسٹم کے علاوہ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے پر بھی کام جاری ہے ۔ اس حوالے سے بھی جلد حتمی منصوبہ تشکیل دے دیا جائیگا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں