بجلی کا میٹر لگاہی نہیں،صارف کو ایڈوانس بل بھیج دیا گیا

بجلی کا میٹر لگاہی نہیں،صارف کو  ایڈوانس بل بھیج دیا گیا

میانوالی(نامہ نگار)واپڈا میانوالی کا منفرد کارنامہ، محمد امیر خان سکنہ محلہ حیات خیلانوالہ موضع لعلو خیل بحد علاقہ واپڈا فیڈر اولڈ شیر والہ جس کا ابھی تک بجلی کا میٹر ھی نہیں لگا۔۔۔

 ان کو واپڈا نے ایڈوانس بجلی کا بل بھیج دیا۔متاثرہ شخص کا کہنا ھے کہ اسے ابھی تک واپڈا کی طرف سے میٹر آنے اور لگانے کیلئے مٹھائی کھانے تک کی بھی خوشخبری کسی نے نہیں سنائی لیکن صارف کے واپڈا سے قانونی رشتے کے بندھن میں بندھنے سے پہلے ھی بجلی کا بل آگیا۔ مذکورہ شخص نے بجلی کی پراسرار استعمال اور اسکا بل موصول ھونے پر بخوف جان و مال ھو کر متعلقہ اعلیٰ حکام سے اس امر کا فوری سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں