دنیاکی خبر پر ایکشن ‘نمک کے مزدوروں کے مطالبات منظور

 دنیاکی خبر پر ایکشن ‘نمک کے مزدوروں کے مطالبات منظور

کالاباغ(نمائندہ دنیا)روز نامہ دنیاکی خبر پر ایکشن نمک کے مزدوروں کے مطالبات مان لئے گئے، تفصیلات کے مطابق کالاباغ نمک کی کانوں کے سینکڑوں مزدوروں نے۔۔۔

 ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ کے کارڈز نہ بنوانے مزدوروں کی کانوں کے اندر دوران کام حادثہ میں جاں بحق یا زخمی ہونے کی صورت میں معاوضہ نہ دینے و پی ایم ڈی سی سالٹ مائنز انتظامیہ کی مبینہ کرپشن اور مالی بے ضابطگیوں کے خلاف جاری مزدوروں نے کام چھوڑ ہڑتال ختم کرتے ہوئے کہا کہ ای او بی آئی فنڈنگ میں کرپشن اور مزدوروں کے حقوق کے لئے آواز اٹھاتے رہیں گے ،واضح رہے کہ مزدوروں کو پی ایم ڈی سی کی جانب سے اپنے حقوق سے محروم رکھے پر 2 مئی سے کام چھوڑ ہڑتال کی ہوئی تھی جس پر روز نامہ دنیا نے مزدوروں کی آواز کو بلند کیا تو اعلیٰ حکام نے مزدوروں کے مطالبات کو حل کرنے کی یقین دہانی پر مزدوروں نے ہڑتال ختم کر دی سابق صدر انجمن تاجران کالاباغ چوہدری مطیع اللہ آرائیں و دیگر نے روز نامہ ’’ دنیا ‘‘کی مثبت رپورٹنگ پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں