پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود کرائے کم نہ ہوسکے

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں  کمی کے باوجود کرائے کم نہ ہوسکے

کندیاں(نمائندہ دنیا)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پبلک ٹرانسپوٹ کے کرائے کم نہ ہوسکے شہریوں کا ٹریفک حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔

 تفصیلات کے مطابق میانوالی،پپلاں، کندیاں،چشمہ سے دیگر اضلاع کے لئے چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں پیٹر ولیم مصنوعات میں حالیہ کمی کے باوجود کوء کمی نہیں کی گء ہے پبلک ٹرانسپورٹ میں سرکاری کرایہ نامہ آویزاں نا ہونے کی وجہ سے ٹرانسپورٹ مافیا اوورچارجنگ میں مصروف ہے پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کے ثمرات عام شہری تک پہنچنے کی بجائے ٹرانسپورٹرز حضرات دونوں ہاتھوں سے مسافروں کو لوٹنے میں مصروف ہیں مسافروں کی طرف سے سرکاری کرایہ نامہ چیک کرانے کے مطالبہ پرانہیں تشدد کا نشانہ بنانے کے واقعات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے شہریوں نے ڈی پی او میانوالی اور سیکرٹری ڈی آر ٹی سے فوری ایکشن لینے کامطالبہ کیا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں