گندم سکینڈل :انوار الحق کاکڑ ذمہ دار‘گرفتار کیا جائے ‘احمد بھچر

گندم سکینڈل :انوار الحق کاکڑ ذمہ دار‘گرفتار کیا جائے ‘احمد بھچر

کندیاں(نمائندہ دنیا)اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے 750ارب کے سیلزٹیکس کی رقم میں ہونے والی خورد برداور کرپشن کا اعتراف کرنااس بات کی غمازی کر رہا ہے کہ۔۔۔

 تین دفعہ ان کے بڑے بھائی نوازشریف اور دو دفعہ خود وزیراعظم بن کر اس کرپشن اور لوٹ مار کی سرپرستی کرتے رہے اور خود بھی اس بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے میں مصروف رہے اور باہر کے ملکوں میں اربوں روپے کی جا ئیدادیں بنا ئیں، وزیراعظم سے میرا یہ سوال ہے کہ اربوں کی کرپشن کرنے والے ذمہ داروں کو کس نے پکڑناتھا گزشتہ 30سال سے تو آپ لوگ اقتدارپرقابض ہیں ایسے کرپٹ اوربد دیانت لوگوں کی تعیناتیاں بھی آپ خود کرتے رہے پانچ دفعہ دونوں بھا ئی وزیراعظم اورچھ مرتبہ شریف خاندان کے چار لوگ پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے منصب پربراجماں رہتے ہوئے اب کس منہ سے کرپشن اورلوٹ مارکااعتراف کر کے قوم کو بے وقوف بنارہے ہیں۔صحافیوں سے گزشتہ روز گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچرنے کہا کہ نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑخود اعتراف جرم کرچکے ہیں کہ مسلم لیگ ن فارم 47 کی پیداوارہے اوراگرانہوں نے منہ کھولا تو کسی کو ن لیگ منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے گی۔انہوں نے کہا کہ نگران حکومت کاکام شفاف الیکشن کرانا تھالیکن انہوں نے عوام کے مینڈیٹ پرڈاکہ ڈالنے کااعتراف کیا ہے جبکہ گندم کے بحران اور300 ارب کی مبینہ کرپشن کا میگا سیکنڈل منظر عام پرآنے کے بعد اب پی ٹی آئی انوارالحق کاکڑ کی گرفتاری کا مطالبہ کرتی ہے کیونکہ وہ سب چیزوں کے اصل ذمہ دار ہیں، پنجاب میں مریم نواز کی کاسمیٹک گورنمنٹ ہے اورہم توقع رکھتے ہیں کہ معزز سپریم کورٹ ہماری چھینی گئی مخصوص نشستیں واپس کرے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں