گندم سے لدی گاڑی کھائی میں جا گری ،ماں بیٹا جاں بحق

گندم سے لدی گاڑی کھائی میں جا گری ،ماں بیٹا جاں بحق

کالاباغ (نمائندہ دنیا) گندم سے لدی گاڑی گہری کھائی میں جا گری، ماں اور اس کا تین سالہ بیٹا جاں بحق ہوگئے۔

 ریسکیو 1122 نے نعشوں کو تحصیل ہسپتال کالاباغ منتقل کر دیا ، حادثہ کا شکار ہونے والوں کا تعلق کرک سے تھا، تفصیلات کے مطابق شکردرہ روڈ نریوب کے قریب گندم سے لدی ہوئی گاڑی بریک فیل ہونے سے پہاڑی سے گہری کھائی میں جا گری جس سے ماں اور اس کا تین سالہ بیٹا جاں بحق ہو گئے ریسکیو اہلکاروں نے نعشوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کالاباغ منتقل کر دیا حادثہ کا شکار ہونے والوں کا تعلق کرک سے تھا جلالپور سے کرک جا رہے تھے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں