چائلڈ لیبر کے خاتمہ کے قوانین کاغذی کاروائیاں نکلے

چائلڈ لیبر کے خاتمہ کے قوانین کاغذی کاروائیاں نکلے

کندیاں(نمائندہ دنیا)چائلڈ لیبر کے خاتمہ کیلئے بنائے گئے قوانین کاغذی کاروائیوں تک محدود،نوعمر بچوں کی بڑی تعداد ہوٹلوں ،ورکشاپس اور کچرا اکھٹا کر کے روزی کمانے میں مصروف۔۔۔

 شہریوں کا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق‘ کندیاں، چشمہ اور گردو نواح میں چائلڈ لیبر ایکٹ کی دھجیاں اڑا ئی جارہی ہیں جہاں چائلڈ لیبر قوانین صرف سرکاری دفاتر کی الماریوں میں پڑی فائلوں تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں، کندیاں شہر میں قائم ہوٹلوں ،بھٹہ خشت، ورکشاپس ،چھوٹی صنعتوں اور کاروباری اداروں میں نو عمر معصوم بچوں سے کام کروانے کا سلسلہ دھڑلے سے جاری ہے چائلڈ لیبر کے خاتمہ کے بلند بانگ دعووں کے برعکس عملی اقدامات کا فقدان ہے جو ایک مہذب معاشرے کے لئے لمحہ فکریہ سے کم نہیں ہے چائلڈ لیبر کی حوصلہ شکنی اور اس تدارک کے لئے ادارے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں تاکہ ایسے بچوں کو تعلیم کے زیور سے روشناس کراکے انہیں ملک کا کار آمد شہری بنایا جاسکے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں