چینی کی ذخیرہ اندوزی کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈائون

 چینی کی ذخیرہ اندوزی کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈائون

کندیاں(نمائندہ دنیا)ضلعی انتظامیہ کے افسروں کا چینی کی ذخیرہ اندوزی کرنیوالے عناصر کے خلاف کریک ڈائون، تحصیل پپلاں اور عیسیٰ خیل میں چینی کی ذخیر اندوزی کرنے پر 3 دوکانداروں کے گوداموں کو سیل کرکے مجموعی طور پر 50ہزار روپے جرمانہ عائدکر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پپلاں اعجاز عبدالکریم نے چینی کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 2عدد گوداموں کو سیل کر کے مجموعی طور پر 50ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جبکہ اسسٹنٹ کمشنر عیسیٰ خیل غلام مرتضی نے تحصیل عیسیٰ خیل میں چینی ذخیر ہ کرنے والے ایک تاجر کے گودام کو سیل کر دیا۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے افسران کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب اور ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر چینی، گندم اور کھادوں کی ذخیرہ اندوزی کرنے والے افراد کے خلاف سخت ایکشن لیا جارہا ہے اور اور ذخیر اندوزں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں