اتوار کی عبادت کے موقع پر گرجا گھروں کی سکیورٹی سخت رہی

اتوار کی عبادت کے موقع پر گرجا  گھروں کی سکیورٹی سخت رہی

کندیاں(نمائندہ دنیا )ڈی پی او میانوالی کی ہدایت پر پولیس کی جانب سے اتوار کی عبادات کے موقع پر پر ضلع بھر میں چرچوں پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔

 تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز نے اپنے علاقہ میں موجود چرچز کی سکیورٹی چیک کی اور ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران و جوانوں کو موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر بریف کرتے ہوئے کہا کہ مسیحی برداری کی عبادات کے موقع پر چرچوں اور عبادت گاہوں میں بغیر چیکنگ کوئی بھی شخص داخل نہ ہو پارکنگ ایریا مناسب فاصلہ پر رکھیں اور اپنی ڈیوٹی الرٹ ہوکر کریں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہوسکے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں