جماعت اسلامی کسی کو اپنا کندھا پیش نہیں کریگی ، عنایت اللہ کامران

جماعت اسلامی کسی کو اپنا کندھا  پیش نہیں کریگی ، عنایت اللہ کامران

کندیاں(نمائندہ دنیا)ترجمان جماعت اسلامی ضلع میانوالی عنایت اللہ کامران نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کی سیاسی جماعتیں جب اقتدار میں ہوتی ہیں تو فرعون صفت بن جاتی ہیں۔۔۔

 جب اقتدار سے نکل جاتی ہیں تو مظلوم بن کر عوام کے پاؤں پڑرہی ہوتی ہیں انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کی بحالی اور استحکام کی سب سے بڑی چمپئن وہ سیاسی جماعتیں بنتی ہیں جن کا اول و آخر غیر جمہوری ہے اور موقع ملنے پر وہ چور دروازے سے بھی اقتدار حاصل کرنے سے نہیں چوکتیں، انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کسی کو اپنا کندھا پیش نہیں کرے گی اور نہ ہی کسی نام نہاد سیاسی جماعت کو اقتدار تک پہنچانے کیلئے سیڑھی کا کردار ادا کریگی۔ انہوں نے کہا کہ ان سیاسی جماعتوں کے چور سپاہی اور چوہے بلی کے کھیل کو نہ صرف جماعت اسلامی بلکہ پاکستان کی عوام بخوبی جان چکے ہیں۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں