ڈی سی کی زیر صدارت ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ اجلاس

ڈی سی کی زیر صدارت ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ اجلاس

میانوالی(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کاجائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

 ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقدہ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ شعیب رضا خان، ایکسئین بلڈنگز اعظم غفور، پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ شعیب ضیاء ہاشمی، ایس ڈی او ھائی شہباز کلاسرا کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اے ڈی پی 2023-24 میں مجموعی طور پر 229 ترقیاتی منصوبے شامل ہیں، جن میں روڈ سیکٹر کے 90،واٹر سپلائی اینڈ سینی ٹیشن 101،پرائمری اینڈ سکینڈری 8،پبلک بلڈنگز 07،ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ 6،ہائیر ایجوکیشن 5،ایمرجنسی سروسز 4، لوکل گورنمنٹ اینڈ کیمونٹی ڈویلپمنٹ 3،مائنز اینڈ منرل 2 جبکہ محکمہ فشریز، سکول اینڈ ایجوکیشن اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کا ایک ایک ترقیاتی منصوبہ ہے ۔انھوں نے مزید بتایا کہ اے ڈی پی 2023-24میں مجموعی طور پر 187جاری جبکہ 42نئے ترقیاتی منصوبے شامل ہیں جن کی تعمیر پر ماہ فروری تک تقریبا 23ہزار ملین روپے خرچ کیئے جاچکے ہیں جبکہ ان منصوبوں کا مجموعی تخمینہ 60ہزار ملین روپے ہے ۔

ڈپٹی کمشنر نے تمام ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب نے عوامی فلاح و بہبود کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے اربوں روپے کے خطیر فنڈز مختص کئے ہیں۔ انھوں تعمیراتی محکمو ں کے افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ ان تعمیراتی منصوبوں پر کام کی رفتار میں تیزی لائی جائے مزید براں ان ترقیاتی کاموں کے معیار پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے ۔ انھوں نے محکمہ ہائی کے افسران کو ہدایت کی جن سڑکوں کی تعمیر کے فنڈز موجود ہیں انھیں مقررہ مدت میں بروقت مکمل کیا جائے اور جن محکموں کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز کم ہیں اس سلسلہ میں مزید فنڈز کے حصول کیلئے فوری طور پر ڈیمانڈ ز متعلقہ حکام کو بھجوائی جائیں تاکہ ان ترقیاتی سکیموں کیلئے فنڈز منگوا کر انھیں مکمل کیا جاسکے۔

انھوں نے بی ایچ یو کچہ گجرات کے فنگشنل نہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے سی او ہیلتھ کو ہدایت کی کہ بنیادی مرکز میں ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل سٹاف تعینات کر کے اسے عوام کیلئے جلد فنگشنل کیا جائے ۔ڈپٹی کمشنر نے ایکسئین بلڈنگز کو ہدایت کی کہ لاری اڈا کے تعمیراتی کاموں میں تیزی لائی جائے اور بس ٹرمینل کیلئے آئے ہوئے بسوں کے سٹینڈز کو نصب کر بس ٹرمینلز کو مکمل کیا جائے تاکہ لاری اڈا کو عوام کی سہولت کیلئے کھولا جاسکے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت پنجاب عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے سلسلہ میں خصوصی اقدامات بروئے کار لارہی ہے افسران سروسسز ڈیلوری میں بہتری لا کر لوگوں کیلئے آسانیاں پیدا کریں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں