15کے ذریعے عوام کی خدمت کی مزید بہتر بنا دیا گیا ہے ،ترجمان پولیس

15کے ذریعے عوام کی خدمت کی مزید  بہتر بنا دیا گیا ہے ،ترجمان پولیس

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ترجمان ضلعی پولیس کے مطابق پکار 15کے ذریعے عوام کی خدمت اور سروس ڈلیوری کو مزید بہتر بنایا گیا ہے اس سے نہ صرف لوگوں کو پولیس تک رسائی میں آسانی ہوئی۔۔۔

 بلکہ پولیس کوکسی عوامی مسئلہ سے متعلق معلومات بھی بروقت ملتی ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ اس عوامی سروس کو مزید بہتر انداز میں کام کرنے کیلئے بوگس کالوں کے ذریعے انگیج نہ کیا جائے ، کالز درست ہوں تو ان کی نوعیت کے مطابق پولیس سروس کی فراہمی اوررسپانس میں بھی کافی بہتری آتی ہے ،جبکہ ڈی پی او اسد اعجاز ملہی نے بہتری لانے کیلئے ضروری اقدامات کی ہدایت بھی کی ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں