گرمی کی شدت میں اچانک اضافہ ،معمولات زندگی متاثر

گرمی کی شدت میں اچانک اضافہ ،معمولات زندگی متاثر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)گزشتہ روز گرمی کی شدت میں اچانک اضافہ کے باعث معمولات زندگی متاثر ہوئے، سورج صبح سویرے ہی آب و تاب کیساتھ طلوع ہوا۔۔۔

 جبکہ شدید گرمی کے ساتھ ساتھ بجلی کی بار بار بندش سے لوگ بلبلا اٹھے ،دن کے اوقات میں بازاروں میں رش کم رہااور دکاندار ہاتھ پر ہاتھ رکھے بیٹھے رہے اوردن بھر سڑکیں ہو کا عالم پیش کرتی رہیں متعدد علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں