ڈاکوئوں نے 2 شہریوں کو لوٹ لیا، 3 گھروں کا صفایا

ڈاکوئوں نے 2 شہریوں کو لوٹ لیا، 3 گھروں کا صفایا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں کے دوران بھا بھڑہ کے قریب محمد نواز سے نامعلوم ڈاکو موٹرسائیکل جبکہ دھورہ کے قریب عنصر اقبال سے نقدی و موبائل چھین کر فرار ہوگئے۔۔۔

 جبکہ 158شمالی کے ظفر اقبال، پھلروان کے مقصود احمد، موضع روانہ کے عرفان حیدر کا گھروں کا صفایا کر دیا گیا اوراولڈ سول لائن سے ثناء اﷲ کی قیمتی کار،سیٹلائٹ ٹاؤ ن کے نجی ہسپتالوں کے باہر سے امجد خان، عامر حمید، کوٹمومن سے محمد مدثر،نواحی سلیمان پورہ سے وقاص،بلاک نمبر3سے محمد علی کی موٹرسائیکلیں نامعلوم چور اڑا لے گئے ، اطلاعات ملنے پر پولیس نے مقدمات درج کرلئے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں