ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور لائسنس نہ رکھنے پر 11 ڈرائیورز گاڑیوں سمیت بند

 ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی  اور لائسنس نہ رکھنے پر 11  ڈرائیورز گاڑیوں سمیت بند

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور لائسنس نہ رکھنے پر 11 ڈرائیورز گاڑیوں سمیت دھرلئے گئے۔

 بتایا جاتا ہے کہ پولیس نے چک سیدا، آسیانوالہ، 78 شمالی ،جھال چکیاں چوک،98جنوبی ،ٹھٹھی بیرا چوک و دیگر مقامات پر کاروائی کر کے توقیر،علی عثمان،نصر اقبال، محمد ظفر اور اصغروغیرہ 11افراد کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر روکا،جن کے پاس لائسنس بھی نہیں تھا ، جس پر انہیں گاڑیوں سمیت تھانے میں بند کر کے مقدمات درج کروا دیئے گئے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں