جھوٹ اور منفی سیاست میں پی ٹی آئی کا کوئی ثانی نہیں،حمزہ دستگیر خان لک

جھوٹ اور منفی سیاست میں پی ٹی آئی  کا کوئی ثانی نہیں،حمزہ دستگیر خان لک

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)جھوٹ اور منفی سیاست میں پی ٹی آئی کا کوئی ثانی نہیں موجودہ حکومت مشکل ترین حالات کے باوجود مہنگائی کی شرح کو کم کرنے کیلئے متحرک ہے۔

 گزشتہ ہفتے کے دوران کھانے پینے کی اشیاء سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں نمایاں کمی حکومت کی بہترین حکمت عملی کا نتیجہ ہے لیگی رہنماء حمزہ دستگیر خان لک نے کہا کہ اس وقت پاکستان معاشی طور پر مشکلات سے نکلنے کیلئے متحرک ہے جس نہج پر پاکستان تحریک انصاف نے ملک کو پہنچایا ہے اس سے نکلنے کیلئے حکومت دن رات کوشاں ہے اس کے باوجود موجودہ حکومت نے غریب اور متوسط طبقہ کیلئے جس طرح کے اقدامات اٹھائے ہیں وہ قابل تعریف ہیں شہباز شریف نے آتے ہی عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے اقدامات شروع کردیئے ہیں جس کے نتائج بہت جلد عوام کو برآمد ہونگے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں