سڑک کی تعمیر میں ناقص میٹریل کی انکوائری ٹھپ کر دی گئی

سڑک کی تعمیر میں ناقص میٹریل کی انکوائری ٹھپ کر دی گئی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)بھیرہ روڈ براستہ بچانی تا سیدا کمبوہ اور پل جھاگلاں تا کوٹلہ سیداں روڈ کی تعمیر میں ناقص میٹریل کے استعمال اور اقربا پروری برتنے کے انکشاف پر شروع ہونیوالی چھان بین کا عمل مبینہ ساز باز سے ٹھپ کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق متذکرہ سڑکوں کی تعمیر نو اور مرمت کیلئے مجموعی طور پر پونے دو کروڑ روپے کے ٹھیکے منظور نظر افراد کو دیئے گئے ، اور متعلقہ ایس ڈی اوز کی ملی بھگت سے ان منصوبوں میں ناقص اور سب سٹینڈرڈ میٹریل استعمال کیا گیایہی نہیں ورک آر ڈر کے مطابق کام ہی نہیں کیا گیا جس کے باعث تکمیل سے قبل ہی ٹوٹ پھوٹ شروع ہو گئی جس پر سابق ڈپٹی کمشنر نے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کو انکوائری آفیسر مقرر کرتے ہوئے ان سکیموں کے بلوں کا ریکارڈ، تخمینہ جات، تکمیلی رپورٹس، و دیگر ریکارڈ قبضہ میں لے کر موقع کا فیزیکل جائزہ لینے کے بعد ذمہ داروں کا تعین کرنے کی ہدایت کی تھی مگر بااثر ٹھیکیداروں اور مبینہ طور پر ملوث افسران کے دباؤ کی وجہ سے معاملات ٹھپ کر دیئے گئے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں