دریاؤں میں پانی کی نگرانی کیلئے فوکل پرسن مقرر کرنیکی ہدایت

دریاؤں میں پانی کی نگرانی کیلئے فوکل پرسن مقرر کرنیکی ہدایت

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)دریاؤں میں پانی کے اتار چڑھاؤ اور دیگر معاملات کی چوبیس گھنٹے مانیٹرنگ اور حکام کو بروقت آگاہی کیلئے ایگزیکٹو آفیسر آپریشن ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے فوکل پرسن مقرر کرنے کی ہدایت کی ہے۔۔۔

 جو 15 اکتوبر 2020 تک مذکورہ امور کی نگرانی کر کے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ ارسال کرینگے ،اس ضمن میں سرگودھا سمیت ریجن بھر بلدیاتی اور دیگر متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ کرتے ہوئے افسران اور عملے کو 24 گھنٹے ڈیوٹی پر مامور رہنے کے بھی احکامات جاری کئے ہیں دوسری جانب محکمہ انہار حکام کے مطابق کہ ڈویژن کی حدود سے گزرنے والے تمام دریا معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں محکمہ انہار او رضلعی انتظامیہ پیشگی اقدامات اٹھا رہی ہے ۔ تمام تینوں دریاؤں کے بند کا از سر نو جائزہ لیاجا چکا ہے ،تما م شعبہ جات کو الرٹ کر نے کے ساتھ ساتھ موک ایکسر سائز کا سلسلہ بھی جلد شروع کیا جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں