پابندی کے باوجود غیر معیاری تارکول کا استعمال جاری

پابندی کے باوجود غیر معیاری تارکول کا استعمال جاری

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)پابندی کے باوجود سرکاری تعمیراتی منصوبوں اور نجی ہاؤسنگ سکیمو ں میں غیر معیاری تارکول کا استعمال بدستور جاری ہے۔

 ذرائع کے مطابق سمگل شدہ اس غیر معیاری تارکول کی وسیع مقدار بڑے بڑے ٹھیکیداروں نے ذخیرہ کر رکھی ہے ، جسے سرکاری تعمیراتی منصوبوں اور نجی ہاؤسنگ سکیموں کے تحت بنائی گئی سڑکوں میں بے دریغ استعمال کیا جا رہا ہے کمشنر آفس میں حال ہی میں تعمیر ہونیوالی سڑکوں میں بھی یہی تارکول استعمال کیا گیا ،یہ امر قابل ذکر ہے کہ حکومت کی طرف سے اس امر کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی سیز کو اس سلسلہ میں خصوصی اقدامات کی ہدایت کی تھی مگر ضلعی سربراہان اور دیگر متعلقہ افسران کاغذی کاروائی کر کے بری الذمہ ہو گئے دوسری طرف غیر معیاری تارکول کے استعمال سے نہ صرف کروڑوں روپے کے سرکاری منصوبے متاثر ہونے کا خدشہ ہے بلکہ ان کی پائیداری بھی مشکوک ہو کر رہ گئی ہے ، شہریوں نے صوبائی حکومت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں