پبلک ٹرانسپورٹ پر اضافی آرائشی لائٹس لگانے پر پابندی عائد

پبلک ٹرانسپورٹ پر اضافی آرائشی لائٹس لگانے پر پابندی عائد

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سیکرٹری ٹرانسپورٹ کی جانب سے سرگودھا سمیت ریجن بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ پر اضافی آرائشی لائٹس کی تنصیب پر پابندی عائد۔۔۔

 غیر معیاری وائرنگ والی گاڑیوں کو بند کرنے کے احکامات جاری کر دیئے، اس حوالے سے خصوصی مہم شروع کرنے کی ہدایت کی ہے ،سیکرٹری آر ٹی ایز اور موٹر وہیکلز ایگزامنیر کو ویگنوں اور مسافر کوچز میں آگ لگنے کے سابقہ واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے آگاہ کیا گیا کہ آتش زدگی کے اکثر واقعات غیر معیاری وائرنگ کی وجہ سے ہوئے جو کہ مجرمانہ فعل/غفلت کے ذمرہ میں آتا ہے ،گرمی کے موسم میں خطرات بڑھنے کے پیش نظر خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر گاڑیوں کی الیکٹرک وائرنگ چیکنگ کیلئے خصوصی مہم کا آغاز کیا جائے اور روزانہ کی بنیاد پر کاروائی کی رپورٹ ارسال کی جائے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں