برف خا نوں میں فلٹریشن پلانٹس کا حکم پانی میں بہا دیا گیا

برف خا نوں میں فلٹریشن پلانٹس کا حکم پانی میں بہا دیا گیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ضلعی انتظامیہ کے احکامات کو برف کارخانہ مالکان نے پانی میں بہا دیا ہے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تمام کارخانہ مالکان کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق۔۔۔

 کارخانوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹس لگانے کی ہدایت کی گئی تھی اور کہا گیا تھا کہ وہ برف کی تیاری میں صاف پانی’ خالص میٹریل کو مد نظر رکھیں مگر اکثر کارخانہ مالکان نے واٹر فلٹریشن پلانٹس نہیں لگوائے کئی کارخانوں میں ناقص پانی سے تیار ہونیوالی انتہائی گندی برف فروخت ہورہی ہیں ،نمونہ جات پاس کروانے کیلئے وہ پانی بھجوایا جاتا ہے جو استعمال ہی نہیں ہوتا،جس سے مختلف بیماریاں پھیلنے کا اندیشہ ہے جبکہ برف کی تیاری میں استعمال ہونیوالا میٹریل بھی غیر معیاری ہونے کی شکایات سامنے آئی ہیں فوڈ اتھارٹی اور متعلقہ ادارے تاحال کسی قسم کی کاروائی کرنے سے گریز کررہے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت اس کا نوٹس لے اور ایسے کارخانہ مالکان کیخلاف کاروائی عمل میں لائے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں