سروسز روڈز پر قبضہ گروپ، ٹریفک جام رہنا معمول

سروسز روڈز پر قبضہ گروپ، ٹریفک جام رہنا معمول

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)شہر کی مشہور شاہرات پر بنائی گئی سروسز روڈز پر قائم قبضہ گروپ کے خلاف موثر کاروائی اور مستقل بنیادوں پر چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کی وجہ سے مین روڈز پر ٹریفک جام بدستورمعمول بنا ہوا ہے۔

سیٹلائٹ ٹاؤن سمیت یونیورسٹی روڈ وغیرہ پر قائم سروس روڈز پر قبضہ گروپ نے غیر قانونی پارکنگ اور سائیکل سٹینڈ بنائے ہوئے ہیں۔ شہر کے اہم پلازوں میں قانونی طور پر پارکنگ بنانے کے احکامات کے باوجود انڈر گراؤنڈ پرانے برائے نام پارکنگ کی وجہ سے شہریوں کو سروس روڈز یا پلازوں کے باہر سڑک پر گاڑیاں پارک کروائی جاتی ہیں اور منہ مانگے دام وصول کر کے متعلقہ سرکاری شعبوں کو لاکھوں روپے کا ٹیکہ لگایا جارہا ہے ۔ اس ساری صورتحال کی وجہ سے عام شہری بری طرح متاثر ہو رہے ہیں، لیکن انتظامیہ اس اہم عوامی مسئلہ کو حل کرنے کی بجائے لیت و لعل سے کام لے رہی ہے ، شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب ،کمشنر،ڈپٹی کمشنرکو اس اہم مسئلہ کو فوری حل کرنے کی اپیل کی ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں