ترقی و تبادلہ ملازمت کا حصہ ہے حاکم خان صحافیوں سے الوداعی ملاقات

 ترقی و تبادلہ ملازمت کا  حصہ ہے حاکم خان صحافیوں سے الوداعی ملاقات

بھیرہ(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر حاکم خان نے کہا ہے کہ ترقی و تبادلہ ملازمت کا حصہ ہے اور ایک افسر کیلئے اس سے بڑھ کر اعزاز کی اور کیا بات ہے کہ علاقہ کے عوام اسے ہمیشہ اچھے الفاظ میں یاد رکھیں۔

 وہ بھیرہ پریس کلب رجسٹرڈ کے وفد سے الوداعی ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھیرہ میں گردہ کے مریضوں کیلئے ڈیلائسسز مشین صاف پانی کی فراہمی کیلئے واٹر فلٹریشن پلانٹس ترین فاؤنڈیشن کے تعاون سے بوائز ہائی سکول اور گرلز ہائر سیکنڈری سکول میں جدید ترین لیبز کا قیام تاریخی عمارات کی حفاظت فوڈ سٹریٹ اور شجرکاری کیلئے اسسٹنٹ کمشنر حاکم خان کی خدمات کو سراہا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں