بھاگٹانوالہ کیلئے دن رات ایک کرینگے، محسن شاہنواز رانجھا

 بھاگٹانوالہ کیلئے دن رات ایک کرینگے، محسن شاہنواز رانجھا

بھاگٹانوالہ(نمائندہ دنیا)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاف ستھرا اور ترقی یافتہ پنجاب کے ویژن پر عمل درآمد کرتے ہوئے۔۔۔

 سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن بیرسٹر محسن شاہنواز رانجھا کی زیر صدارت علاقہ بھاگٹانوالہ کے پارٹی سربراہوں اور پارٹی کار کنوں کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا، اجلاس کلانور مارکیٹ میں منعقد ہوا جس میں بھاگٹانوالہ کے مسائل اور ان کے حل کیلئے تجاویز پیش کی گئیں اس موقع پر بیرسٹر محسن شاہنواز رانجھا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھاگٹانوالہ ہمارا گھر ہے اور اس گھر کی خوشحالی کیلئے دن رات ایک کریں گے، شہر کی تعمیر وترقی ہماری ترجیح ہے، مزید کہا کہ ہم خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں حلقہ کی عوام کی خدمت کیلئے ہمہ وقت حاضر ہیں اجلاس کے اختتام پر ٹی ایچ کیو ہسپتال کا وزٹ کیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں