ہر شخص اپنے عقائد و اعمال کی اصلاح کرنے کی کوشش کرے، مولانا عبداﷲ اکرم

 ہر شخص اپنے عقائد و اعمال  کی اصلاح کرنے کی کوشش  کرے، مولانا عبداﷲ اکرم

بھیرہ(نامہ نگار)جامع مسجد الفتح نور محلہ حاجی گلاب بھیرہ میں درس قرآن و حدیث سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبداﷲ اکرم نے کہا کہ ہر شخص اپنے عقائد و اعمال کی اصلاح کرنے کی کوشش کرے۔۔۔

 فتنوں کے اس دور میں اپنے ایمان کی حفاظت اور اپنے اندر جہاد کا شوق ضرور رکھے اتحاد العلما کی طرف سے پیش قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ صحابہ کرام ؓ کی شان میں گستاخی کرنیوالوں کو گرفتار کر کے عبرت ناک سزا دی جائے ، فرقہ ورانہ پروگرام کرنیوالے تمام اینکرز پر پابندی لگائی جائے ارباب اقتدار فلسطین کے مسلمانوں کیلئے عملی قدم اٹھائیں یہودی پروڈکٹس پر پابندی لگا کر پاکستانی مصنوعات کو فروغ دیا جائے اور حکومت بے جا ٹیکسز ختم کرے۔ مولانا عبداﷲ اکرم نے ملک کی سلامتی اور مسلمانوں کی مشکلات کے خاتمہ کیلئے دعا کرائی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں