عدالت ہا ئے دیوانی بھیرہ کے جج رانا خالد محمود کی خدمات انتہائی قابل قدر ہیں، شاہد القمر بھٹی

 عدالت ہا ئے دیوانی بھیرہ کے  جج رانا خالد محمود کی خدمات انتہائی  قابل قدر ہیں، شاہد القمر بھٹی

بھیرہ(نامہ نگار)تحصیل بار بھیرہ کے سابق صدر محمد شاہد القمر بھٹی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بار اور بینچ میں اچھے تعلقات کے ساتھ ساتھ۔۔۔

 تحصیل بار بھیرہ کو درپیش مسائل کے حل کیلئے عدالت ہائے دیوانی بھیرہ کے جج رانا خالد محمود کی خدمات انتہائی قابل قدر ہیں وہ سول جج سے الوداعی ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے محمد شاہد القمر بھٹی ایڈووکیٹ نے کہا کہ رانا خالد محمود نے بطور سینئر جج بھیرہ اپنی ذمہ داری احسن طریقہ سے ادا کی اور انصاف کی فراہمی کے لیے بار سے بھرپور تعاون کیا جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر میں حائل رکاوٹیں دور کرنے اور بھیرہ میں ایڈیشنل سیشن جج کی تعیناتی کے لئے بھی انہوں نے بار سے بھرپور تعاون کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں