لوگوں کو تحفظ فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے، ڈی پی او

لوگوں کو تحفظ فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے، ڈی پی او

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)لوگوں کو تحفظ فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے اپنی ذمہ داری کو پورا کرنے کیلئے ہر وقت تیار رہیں۔

ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے تھانہ بھلوال سٹی کے وزٹ کے دوران کیا۔دوران وزٹ انہوں نے تھانہ کی صفائی، بلڈنگ، مال مقدمات، ملازمین کی بیرکیں، فرنٹ ڈیسک روم اور تھانہ کے ریکارڈ کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ حوالات کو بھی چیک کیا۔ اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا نے شہریوں سے عزت واحترام سے پیش آنے اور شہریوں کو مکمل سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں